by MOHAMMED ABDULQADEER » Mon Dec 03, 2007 7:05 pm
[align=right]جناب نعیم جاوید تسلیمات[/align]
آ[align=center]ب کا جواب اور جواب الجواب اور پھر لوگوں کے مزید جوابات جس کا سلسلہ ابھی جا ری ھے اور یہ مو ضوع نہ صرف یہ کہ مزید دلچسپ ھوتا جا رھا ھے بلکہ پر لطف بھی۔ یہاں ایک بات کی وضاحت میں از حد ضروری سمجھتا ھوں وہ یہ ھے کہ آپ نے جو عنوان حامیان عشق کہہ کر باندھا ھے۔ ھم اس عشق کے حامی ھرگز ھرگز نھیں جو کہ آج کی نسلوں کے اخلاق و کردار کو تباہ و تاراج کر چکا ھے۔ وہ عشق جو انسان کو اسکے مقام سے گرا کر بھائیم سے اسفل ترین مقام تک پہنچاتا ھے (جیسا کہ آپ نے یوم عاشقان اور فلمی دنیا کے حوالے سے بات کہی ھے) ھم کو آپ سے پورا اتفاق ھے کے اس کے مضرات اور گندگی سے ھمارا سارا سماج متعفن ھو چکا ھے۔ ھم تو اس پاکیزہ جذبئہ عشق کے حامی ھیں جو ھم کو علامہ اقبال کے فلسفئہ عشق میں ملتا ھے۔ رھا میرے مضمون کا آپ کو انتظار تو میں معذرت خواہ ھوں کہ ابھی مجھے ٹائیپ کرنے کا موقع نھیں مل سکا جیسے ھی یہ مکمل ھو گا ضرور پیش کر دوں گا۔ فی الوقت دوسرے قلمکاروں کی اس مو ضوع پر جو گل افشانیاں ھو رھی ھیں اس سےٍ محظوظ ھو رھا ھوں [align=right]اور بعض اہل قلم کی نگارشات واقعئی قابل قدر ھیں۔ [/align][/align][/size]
[align=right]فقط قاری محمد عبدالقدیر[/align]
[align=right]الخبر سعودی عربیہ[/align]